Skip to content
  • Monday, 16 March 2026
  • 8:45 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • تنخواہ اور پنشن کتنی بڑھے گی اور انکم ٹیکس کتنا کم ہوگا؟ بجٹ دستاویزات جیو نیوز کو موصول

حالیہ پوسٹس

  • اتحادی آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد کرنے میں ناکام رہے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی
  • آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہونے کا امکان
  • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید
  • افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات
  • اسرائیلی صدرکمزورشخص ہے، نیتن یاہو وزیراعظم نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا: ٹرمپ
تازہ ترین

تنخواہ اور پنشن کتنی بڑھے گی اور انکم ٹیکس کتنا کم ہوگا؟ بجٹ دستاویزات جیو نیوز کو موصول

DAILY MITHAN Jun 10, 2025 0


اسلام  آباد: نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی دستاویز منظرعام پر آگئی ہیں۔

جیو نیوز کو موصول بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی بجٹ کا کل حجم 17 ہزار 573 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جس میں سے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب جب کہ غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 16 ہزار 286 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے اور  تمام سیلری سلیب پر 2.5 فیصد ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے جب کہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیے جانے کی بھی تجویز ہے۔ 

 وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم لیوی 78روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات صرف ڈیجیٹل ادائیگی سے خریدی جاسکیں گی جب کہ نقد پیٹرولیم مصنوعات خریدنے پر 2 روپے فی لیٹر اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نان فائلرز کے لیے بینک سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز ہے جب کہ یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز پر نئے ٹیکس اقدامات بھی متوقع ہیں۔ 

 نئے مالی سال کے بجٹ میں قرضوں پرسود کی ادائیگی کےلیے 8 ہزار 207 ارب روپے اور دفاع کےلیے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔ 

حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا جہا بجٹ تجاویز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ 

وفاقی ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات 

جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 2869 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ 

وفاقی ترقیات بجٹ میں سے وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 682 ارب سے زائد فنڈز جب کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے لیے 35 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ 

پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق این ایچ اے کو آئندہ مالی سال 226 ارب 98 کروڑ روپے سے زیادہ ملیں گے، پاور ڈویژن کو آئندہ مالی سال 90 ارب 22 کروڑ روپے دینےکی تجویز ہے جب کہ آبی وسائل ڈویژن کو آئندہ مالی سال 133 ارب 42 کروڑ روپے دینےکی تجویز ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 70 ارب 38 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ 

اس کے علاوہ صوبوں اور اسپیشل ایریاز کے لیے 253 ارب 23 کروڑ روپے، انضمام شدہ اضلاع کے لیے 65 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے جانے کی تجویز ہے جب کہ صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر 105 ارب 78 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جائیں گے۔

دستاویزات کے مطابق آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 82 ارب روپے، ڈیفنس ڈویژن کے لیے 11 ارب 55 کروڑ روپے جب کہ فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 18 ارب 58 کروڑ سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
اتحادی آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد کرنے میں ناکام رہے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی صدرکمزورشخص ہے، نیتن یاہو وزیراعظم نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ کی طرح ‘خون کا پیاسانیٹ ورک’ ایران اورلبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے: ترک صدر
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان پکڑےگئے
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی سے خوش ہوں: بلاول بھٹو زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
امریکا سے جنگ بندی کیلئےکبھی نہیں کہا،جب تک ضرورت پڑی اپنے دفاع کیلئےتیار ہیں: ایرانی وزیرخارجہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کا پاکستان پر حملہ، 4 شہری شہید
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملے میں اپنی ہلاکت کی خبروں پر نیتن یاہو کو زندہ ہونےکے ثبوت کیلئے ویڈیو بنانا پڑگئی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی4 فٹبالرزکے بعدکپتان بھی آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست سے دستبردار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے اب تک684 دہشتگرد مارے جاچکے، آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
عراقی طالب علم کی ایران سے اپنے اسکول کو نشانہ بنانے کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
تمباکو نوشی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
102 سالہ خاتون جسے گزشتہ 50 سال میں کبھی اسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ترجمان شریف فیملی نےجنید صفدر کے ویانا جانے کوجھوٹ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، میں سیاسی کارکن ہوں: گورنر سندھ نہال ہاشمی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج نے قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 14, 2026