Skip to content
  • Saturday, 7 March 2026
  • 9:08 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنا رہا ہے، خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں: بلاول

حالیہ پوسٹس

  • ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
  • جنگ کا 8 واں روز، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی97 پروازیں منسوخ
  • مکران کوسٹل ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
  • کین میں پیٹرول نہ دینے پر شہری نے فائرنگ کردی، پمپ ملازم جاں بحق
  • آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا: روسی میڈیا
تازہ ترین

بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنا رہا ہے، خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں: بلاول

DAILY MITHAN Jun 2, 2025 0


بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار  بنا رہا ہے، خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں: بلاول

پاکستان برابری کی بنیاد پرامن چاہتا ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولا ہے: پی پی چیئرمین کا نیویارک سے پیغام— فوٹو:فائل

پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار  بنا رہا ہے، پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کےساتھ امن چاہتا ہے مگر خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں۔

اقوام متحدہ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مستقل مندوبین سے نیویارک میں ملاقات کرنے سے پہلے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پرامن چاہتا ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد بغیر ثبوت پاکستان پر الزام عائد کرکے جنگ مسلط کرنیوالے بھارت کوبے نقاب کرنے سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو اس بات سے آگاہ کریں گے کہ بھارت نے دریائے سندھ پر حملہ کرکے اور پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر غیرقانونی انداز سے معطل کیے جانے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ہر صورت سندھودریا کو بھارت کے چنگل سے بچائےگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری پر یہ باور کرایا جائے گا کہ پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف ہیں اوراس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان ہی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے پہلگام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے لیکن اگر بھارت دہشتگردی کو بھی سیاسی ہتھیار کے طورپر استعمال کرے اور اپنے ہی ملک کے شہریوں پر ظلم ڈھائے تو یہ بھی برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

پاکستان کے سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ڈھارہی ہے، کشمیریوں سے ان کا حق خود ارادیت سلب کیا ہوا ہے، ساتھ ہی بھارت اپنے ہمسایہ ملک کے مسلمانوں کو بھی دہشتگردی کے سیاسی ہتھیار سے نشانہ بنا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ بھارت کی جانب سے ایسی اوچھی حرکت سے پاکستان کیلئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چیلنج بن جائے گا اور نہ ہی خطے میں امن قائم کرنا آسان رہے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان امن کا پیغام لے کر اقوام متحدہ آیا ہے، پاکستانی قوم امن چاہتی ہے مگرانہوں نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ یہ امن عزت اور برابری کےساتھ ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں اہم سیاسی اور سفارتی 9 رکنی وفد نیویارک میں ہے جہاں وہ اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مستقل مندوبین اور او آئی سی گروپ کے سفیروں سے آج ملاقات کررہا ہے۔

پاکستانی وفد میں بلاول بھٹو کےساتھ وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چئیرپرسن اور سابق وزیر اطلاعات شیری رحمان، قومی اسمبلی میں امور خارجہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چئیرپرسن اور سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر، سابق وفاقی وزیر برائے تجارت اور دفاع انجینئر خرم دستگیرخان، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری اور سینیٹر انجم بٹ شامل ہیں۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
جنگ کا 8 واں روز، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی97 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
مکران کوسٹل ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
کین میں پیٹرول نہ دینے پر شہری نے فائرنگ کردی، پمپ ملازم جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا: روسی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
تل ابیب میں تباہی، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی لرز گئیں، بھارتی صحافی
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول بحران کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا: مزمل اسلم
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، جعلی اور پرانی ویڈیوز چلانا شروع کر دیں
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، افغان سفیر کی اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے جاپان کو شکست دیکر 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
حکومتِ پنجاب کا صوبے میں17 نئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ معلومات دے رہا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ، امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار آسان عادات
DAILY MITHAN Mar 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026