Skip to content
  • Saturday, 7 March 2026
  • 6:46 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایم ڈبلیوایم کا اربعین پر زائرین کیلئے زمینی راستوں پرپابندی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

حالیہ پوسٹس

  • آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا: روسی میڈیا
  • تل ابیب میں تباہی، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی لرز گئیں، بھارتی صحافی
  • پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول بحران کی خبروں کو مسترد کردیا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج
تازہ ترین

ایم ڈبلیوایم کا اربعین پر زائرین کیلئے زمینی راستوں پرپابندی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

DAILY MITHAN Jul 29, 2025 0


ایم ڈبلیوایم کا اربعین پر زائرین کیلئے زمینی راستوں پرپابندی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے زائرین کے لیے اربعین پر زمینی راستوں پرپابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ  راجہ ناصر عباس نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرگز غیرقانونی، غیرآئینی اور غیر اخلاقی اقدام کو قبول نہیں کریں گے، مذہبی آزادی پرقدغن لگانا آئین کے آرٹیکل20 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی گمشدگی کے بیان پر وزارت مذہبی امورکو معافی مانگنی چاہیے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ گلگت بلتستان سے کراچی تک پورے ملک میں دھرنے اور پرامن احتجاج کریں گے، زائرین کو روکنے کے لیے کسی اسٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی، زائرین نے ٹکٹ، ہوٹلز اور ویزوں کے مد میں 50 ارب روپے انویسٹ کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مذہبی آزادی کوپامال کیاگیا، آئین میں تمام پاکستانیوں کے حقوق واضح ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ وزیرداخلہ ایران گئے اور ایران عراق کے وزرا سے زائرین کی خدمت کے لیے اقدامات پر بات کی، ملاقاتوں کےکچھ عرصے بعد یہ پتا چلاکہ زائرین زمینی راستوں سے زیارات پر نہیں جاسکتے،کیا آپ کو اچانک پتا چلاکہ زائرین کا زمینی راستے سے جانا سکیورٹی رسک ہے؟

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اس سے پہلے حکومتی نااہلی کی وجہ سے67 ہزار لوگ حج سے محروم رہ گئے تھے، آئین مذہبی آزادی دیتا ہے، یہ زمینی راستہ روک کر آئینی، مذہبی حق سے محروم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر زمینی راستہ روک رہی ہے تو اس کا متبادل راستہ دینا چاہیے تھا، حکومت کا کام عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا: روسی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
تل ابیب میں تباہی، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی لرز گئیں، بھارتی صحافی
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول بحران کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا: مزمل اسلم
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، جعلی اور پرانی ویڈیوز چلانا شروع کر دیں
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، افغان سفیر کی اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے جاپان کو شکست دیکر 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
حکومتِ پنجاب کا صوبے میں17 نئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ معلومات دے رہا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ، امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار آسان عادات
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
ایران کے مشہر میناب میں اسکول کی عمارت ممکنہ طور پر امریکی حملے کا نشانہ بنی: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس میں صارفین کو کمانے میں مدد فراہم کرنیوالے نئے فیچرز متعارف
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات شروع
DAILY MITHAN Mar 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026