Skip to content
  • Thursday, 5 March 2026
  • 9:23 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسرائیل نے مشرقی القدس کو مغربی کنارے سے الگ کرنیوالی غیر قانونی بستی کے قیام کی منظوری دیدی

حالیہ پوسٹس

  • کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت، نئے سال کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار
  • 2026ء کی جنگ رمضان
  • پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید خدشات لاحق
  • مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
  • سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی نئی ایڈوائزری جاری
تازہ ترین

اسرائیل نے مشرقی القدس کو مغربی کنارے سے الگ کرنیوالی غیر قانونی بستی کے قیام کی منظوری دیدی

DAILY MITHAN Aug 21, 2025 0


اسرائیل نے مشرقی القدس کو مغربی کنارے سے الگ کرنیوالی غیر قانونی بستی کے قیام کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل

اسرائیل نے مغربی کنارے میں انتہائی متنازع اور غیر قانونی بستی کے قیام کے  منصوبے کی حتمی منظوری دے دی  جسے فلسطینی ریاست کے قیام کے تصور کو ختم کرنے کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ 

انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموتریچ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ای ون (E1) بستی کے قیام کا منصوبہ انہوں نے گزشتہ ہفتے پیش کیا تھا اور   بدھ کو وزارت دفاع کی منصوبہ بندی کمیٹی نے اس کی باضابطہ منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ ای ون منصوبہ مقبوضہ مغربی کنارے کو درمیان سے کاٹ دے گا اور مشرقی القدس (یروشلم)  سے اس کا زمینی رابطہ ختم ہوجائے گا۔ 

اسموتریچ  نے کہا کہ ای ون کے ساتھ ہم وہ وعدہ پورا کر رہے ہیں جو برسوں پہلے کیا گیا تھا، فلسطینی ریاست کے امکان کو نعرے بازی سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ختم کیا جائے گا۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ نے اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی بستی مقامی فلسطینی آبادی کو الگ تھلگ کردے گا اور دو ریاستی حل کے امکانات کو ختم کردے گی۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے بھی اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ’یہ دو ریاستی حل اور مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں‘۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس منصوبے پر براہِ راست تبصرہ نہیں کیا، تاہم اتوار کو مغربی کنارے کی ایک اور بستی ’عوفرا‘ کے دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے 25 سال پہلے کہا تھا کہ ہم ہر ممکن اقدام کریں گے کہ سرزمینِ اسرائیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھ سکیں، فلسطینی ریاست کے قیام کو روک سکیں اور ہمیں یہاں سے بے دخل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا سکیں۔ میں نے جو وعدہ کیا تھا ہم نے وہ پورا کیا‘۔

ای ون منصوبہ ماضی میں 2012 اور 2020 میں امریکی اور یورپی دباؤ کے باعث روک دیا گیا تھا، اس منصوبے کے تحت تقریباً 3 ہزار 400  نئے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ اسرائیلی تنظیم ’پیس ناؤ‘ کے مطابق بنیادی انفراسٹرکچر کے کام آئندہ چند ماہ میں شروع ہوسکتے ہیں جبکہ رہائشی تعمیرات ایک سال کے اندر شروع ہونے کا امکان ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت، نئے سال کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
2026ء کی جنگ رمضان
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی نئی ایڈوائزری جاری
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا: امریکی حکام کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کیخلاف غیرضروری جنگ لڑی جارہی ہے، سابق سربراہ ایم آئی سکس
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے: پیوٹن
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی سینیٹ میں ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لینےکی قرارداد مسترد
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ایران میں جو لیڈربننا چاہتا ہے مارا جاتا ہے، ٹرمپ کا پوری قوت سے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ایران میں فی الحال امریکی زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں: وائٹ ہاؤس
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، علی لاریجانی کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ایرانی حملوں کے بعد دنیاکی بڑی شپنگ لاجسٹک کمپنی نےخلیجی ممالک کیلئےکارگو بکنگ بندکردی
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
سفارتکاری کے ذریعے جنگ سے گریز کی کوشش کی، ایرانی صدر کا پڑوسی ممالک کے سربراہوں کے نام پیغام جاری
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
‘ایران کی جنگ بھارت سے ایک قدم مزید قریب آگئی’، سری لنکا کے قریب ایرانی جہاز پر امریکی حملے پر بھارتی صحافی کا ردعمل
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
نائن الیون کے بعد امریکا نے دنیا میں 3 جنگیں لڑیں اور 10 ممالک پر بمباری کی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیرکو پاکستان میں مطلوب یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف برطانوی عدالت میں ایک اورکامیابی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے میں 80 ایرانی فوجی شہید، حملے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026