51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد


51 سالہ معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل سے لاش برآمد

بھارتی اداکار کی لاش کوچی میں ان کے ہوٹل کے کمرے سے ملی، وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے کوچی میں موجود تھے: بھارتی میڈیا— فوٹو:فائل

بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے 51 سالہ معروف اداکار کلابھاون نواس چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار کی لاش کوچی میں ان کے ہوٹل کے کمرے سے ملی، وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے کوچی میں موجود تھے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو شیڈول کے مطابق کمرہ خالی کرنا تھا تاہم چیک آؤٹ نہ ہونے پر ہوٹل اسٹاف نے کمرہ چیک کیا تو اداکار بے ہوش پائے گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔

پولیس کے مطابق اداکار  کے کمرے سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے تاہم ان کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگی۔

خیال رہے کہ اداکار کلابھاون نواس نے 1995 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور  کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ہٹلر برادرز، جونیئر منڈارکے سمیت کئی شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *