5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کےبعد آج ہم حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی


5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کےبعد آج ہم حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

ہم نے آزادی لی کہ ایوان بالادست ہوگا،عوام کی آواز سنی جائے گی ،بیرسٹر گوہر/ فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے  یوم آزادی  پر  اپنے  پیغام میں کہا کہ ہم اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔

 یوم آزادی پر پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنا تھا کہ یہاں  اللہ کا قانون نافذ ہوگا، آئین کی سربلندی ہوگی اور  ہم نے آزادی لی کہ ایوان بالادست ہوگا، عوام کی آواز سنی جائے گی۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ملک اس لیے بنا تھا کہ یہاں عوام کی آواز کی قدر ہوگی، ہم عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے اور  پاکستان کو بہتر سے بہترین بنایا جائے گا۔ 

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *