32 سالہ وی لاگر کی اچانک موت کے بعد ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل


32 سالہ وی لاگر کی اچانک موت کے بعد ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل

انونے سود کے انسٹاگرام پر 1.4 ملین اور یوٹیوب پر 3.8 لاکھ سبسکرائبرز تھے__فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے معروف ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 سال کی عمر میں اچانک چل بسے۔

انونے سود کے انسٹاگرام پر 1.4 ملین اور یوٹیوب پر 3.8 لاکھ سبسکرائبرز تھے، 32 سالہ نوجوان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ 2 دن پہلے شیئر کی گئی تھی جس میں انہیں سپرکاروں اور لوگوں سے گِھرا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جس کی وہ تعریف کررہے تھے۔

یہ ایک ایونٹ تھا جس کی تصاویر اور ویڈیو انہوں نے اس پوسٹ میں شیئر کی تھیں۔

یہ پوسٹ 2 دن قبل شیئر کی گئی تھی جس پر ان کے مداحوں نے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم انونے سود کے اہل خانہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر ایک سرکاری بیان کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *