27 ویں ترمیم کا معاملہ، وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، وزیراعظم کی آذربائیجان سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت


27 ویں ترمیم کا معاملہ، وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، وزیراعظم کی آذربائیجان سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ فوٹو فائل

27 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شزرہ منصب اور قیصر احمد شیخ شریک ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں آئینی ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی آج ہی ہوگا، ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں بطور ضمنی ایجنڈا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا بل سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آئینی ترمیم پیش کیے جانے کے موقع پر احتجاج کا بھی امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *