27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری، حکومت کے پاس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کتنے ارکان ہیں؟


27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری، حکومت کے پاس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کتنے ارکان ہیں؟

فوٹو: فائل

اسلام آباد:  پارلیمنٹ سے27  ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے نمبر گیم  اہمیت  اختیار  کرگیا۔

ذرائع کے مطابق  حکومت کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لیے 237  ارکان کی حمایت حاصل ہے جب کہ  حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224  ووٹ  درکار  ہیں۔

قومی اسمبلی میں ن لیگی ارکان کی تعداد 125 اور پیپلز پارٹی کے 74 ارکان ہیں۔ ایم کیو ایم کے 22، پاکستان مسلم لیگ 5، آئی پی پی کے 4 ارکان حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔

ان کے علاوہ ضیا لیگ، نیشنل پارٹی، باپ پارٹی کا ایک ایک رکن اور 4 آزاد ارکان بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 89 ہے۔

دوسری جانب  سینیٹ  میں حکمران اتحاد کے اراکین 61  ہیں اور اپوزیشن  اراکین کی تعداد 35 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کے لیے 64  اراکین کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو سینیٹ  میں جے یو آئی  یا  اےاین پی کے 3 اراکین کی حمایت  درکار  ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *