25 برس بعد امریکی و شامی صدور کا مصافحہ، احمد الشرع کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات


25 برس بعد امریکی و شامی صدور  کا مصافحہ، احمد الشرع  کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

فوٹو:

ریاض: شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشرع کی ملاقات اس لیے اہم ہے کہ یہ ملاقات 25 سالوں بعد شام اور امریکی سربراہان مملکت کی  اس طرح کی پہلی ملاقات ہے۔ 

واضح رہے کل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب  میں شام کے اوپر لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا  شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیےشام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *