17کروڑ رشوت لینے کا الزام، اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا گرفتار


17کروڑ رشوت لینے کا الزام، اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا گرفتار

17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے، لاہورمیں ملزم کےگھرمیں پیسوں سےبھری گاڑی برآمدگی کی گئی: ذرائع اینٹی کرپشن— فوٹو:فائل

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو (اے ڈی سی آر) سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کوکرپشن کےالزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اے ڈی سی آر نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این اوسی کے بدلے 17 کروڑ کی رشوت لی۔

ذرائع اینٹی کرپشن نے بتایاکہ زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پرکارروائی عمل میں آئی۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے اور 4 کروڑ روپے کی برآمدگی کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق لاہورمیں ملزم کےگھرمیں پیسوں سےبھری گاڑی برآمدگی کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *