
کراچی: گیارہویں جماعت کے طلبہ کی اکثریت کے فیل ہونے کے معاملے پر کرائی جانے والی اسکروٹنی کے 97 فیصد نتائج درست قرار دیدیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق 26 ہزار طلبہ نے پرچوں کی اسکروٹنی کرائی جس میں سے97 فیصدکے نتائج درست قرار پائے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سائنس گروپ کے 6174 امیدواروں کے پرچوں کی اسکروٹنی کی گئی، میڈیکل گروپ کے 10302 امیدواروں کے پرچوں کی اسکروٹنی اور انجینئرنگ گروپ کے 9 ہزار سے زائد امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق اسکروٹنی کرانے والے طلبہ کو ماہر اساتذہ و والدین کی موجودگی میں کاپیاں بھی چیک کرائی گئیں۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہےکہ 26 ہزارامیدواروں میں سے 830 کےنتائج میں معمولی تبدیلی آئی جب کہ اسکروٹنی کی رپورٹ سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کوبھیجی جائےگی۔
Leave a Reply