بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ رہائشی عمارت میں فوٹوگرافرز کے داخل ہونے پر برہم ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اداکارہ pickleball game کھیلنے کیلئے جارہی تھیں، اس گیم کا انعقاد ایک رہائشی عمارت میں کیا گیا تھا۔
جیسے ہی اداکارہ گاڑی سے اتر کر رہائشی عمارت میں جانے لگیں تو فوٹوگرافرز بھی عالیہ کے پیچھے عمارت میں داخل ہونے لگے جس پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا۔
عالیہ بھٹ غصے میں کہا کہ ’آپ باہر جائیں، اندر آنے کی اجازے نہیں ہے، یہ آپ کی بلڈنگ نہیں ہے، گیٹ سے باہر جاؤ’، اس کے بعد اداکارہ نے خود دروازہ بند بھی کیا۔


























Leave a Reply