
فلسطینی ریاست کی حمایت پر اسرائیل نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو وارننگ دیدی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ حماس نے اسرائیل پر پابندی کےلیےکابینہ کی حمایت نہ ملنے پر مستعفی ہونے والے ڈچ وزیرخارجہ کی تعریف کی۔
انہوں نے لکھاکہ حماس نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر فرانسیسی صدر اور دیگر کی بھی تعریف کی تھی۔
اسرائیلی وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ اب یورپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ، کیونکہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے تمام اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں جہادی اتحاد کے مفاد میں جاتے ہیں۔
یاد رہےکہ 2 روز قبل نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی حملے کے خلاف اضافی پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دے دیاتھا۔
استعفیٰ سے متعلق دیے گئے بیان میں کیسپر نےکہا ‘میں دیکھ رہا ہوں کہ غزہ کی سرزمین پر کیا ہو رہا ہے ، ایک کابینہ کے طور پر ہم نے پہلے بھی کئی اقدامات کیے ہیں، نیدرلینڈز کے پاس شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، اس سلسلے میں اضافی اقدامات کرنے کے حوالے سے میں نے کابینہ میں کئی بار مزاحمت محسوس کی‘۔
فرانس نے بھی گزشتہ ماہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔
فرانسیسی صدر کاکہنا تھاکہ وہ فلسطینی ریاست قبول کرنےکا باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کریں گے۔
Leave a Reply