یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو رہا کر دیا


یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو رہا کر دیا

فوٹو: رائٹرز فائل 

یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے  ٹینکر کے 27  رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24  پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے دن رات ایک کیا ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، قوم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہم مل کر سب کچھ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 17 ستمبر کو بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن جارہا تھا  کہ  ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 24  پاکستانی سوار تھے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *