یاسر اورسونیا حسین کا حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان


یاسر اورسونیا حسین کا حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان

ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی درد ناک موت نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار سونیا حسین اور یاسر حسین اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے میدان میں آگئے۔

ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی درد ناک موت نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کیا، حمیرا کے والد کے لاش وصول کرنے سے انکار پر شوبز برادری کی کئی شخصیات ان کی تدفین کی ذمہ  داری اٹھانے کےلیے تیار ہیں۔

اس کے علاوہ سماجی کارکن مہر بانو سیٹھی نے سب سے پہلے حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا جس کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے بھی اس مقصد میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سونیا کا ویڈیو پیغام

سونیا حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے یہ خبر ملی کہ حمیرا کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کے گھر والے ان کی لاش وصول نہیں کررہے، میں یہ سن کر سکتے میں آگئی ہوں کہ کیا گناہ کیا تھا اُس لڑکی نے؟ میں کسی کو نصیحت کرنے نہیں آئی لیکن اگر خدا نخواستہ کوئی نہ آیا تو ایک انسان اور مسلمان ہونے کے ناطے میں اس کے کفن دفن کی ذمہ داری لینا چاہتی ہوں۔

سونیا ویڈیو میں آبدیدہ ہو گئیں اور سب سے اپیل کی کہ اپنے گھر والوں، ہمسایوں اور دوستوں سے رابطے میں رہا کریں۔

یاسر کی پوسٹ

اداکار یاسر حسین نے سونیا حسین کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری سونیا حسین کو ملنی چاہیے ورنہ میں بھی حاضر ہوں، جس انڈسٹری کی وجہ سے مرحومہ کے گھر والوں نے عاق کیا وہ انڈسٹری حاضر ہے۔

یاسر اورسونیا حسین کا حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان

فوٹو: اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والے ان کی میت وصول کرنے آج لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔

 ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق متوفیہ کی لاش 6 ماہ پرانی ہے کیونکہ فلیٹ سے ملےکھانے پینے کے سامان پرایکسپائری تاریخ 2024 کی ہے جب کہ  اداکارہ کے فون ریکارڈ میں بھی آخری میسجز اکتوبر 2024 کے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *