ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج


ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج

فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیاکہ اگر ہمت ہےتو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور  راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔

امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبرپختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو  احساس کرنا چاہیے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر  کا بھی کہنا تھا کہ  انہيں خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگتا دکھائی نہیں دے رہا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجا نے گورنر راج لگانے کو ایک غیر جمہوری عمل قرار دیا۔

میڈیا سے گفتگو کےدوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ گورنر راج کی  آئین میں اجازت صرف اس صورت میں ہے جب صوبے کی حکومت عوام کی نمائندہ حکومت کام کرنے سے قاصر ہو

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی  بڑی اکثریت سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں وفاق حکومت کو خیبرپختونخوا میں اپنا نمائندہ مسلط کرنے کی ضرورت نہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *