گھارو پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی،کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر


گھارو پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی،کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے متاثر ہوں گے: ترجمان واٹر کارپوریشن/ فائل فوٹو

گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹرپلانٹ پرکیبل اور سی ٹی فالٹ کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہوسکا۔

ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن اور  شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے متاثر ہوں گے،گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *