گوگل فوٹوز کو ایڈٹ کرنا اب اور بھی آسان ہوگا


گوگل فوٹوز  کو ایڈٹ کرنا اب اور بھی آسان ہوگا

گوگل کا فوٹوز فیچر اپنے امیج ایڈیٹر کو ری ڈیزائن کرنے پر کام کررہا ہے جسے جلد ہی متعارف کردیا جائے گا/ فائل فوٹو

اگر آپ بھی اب تک اپنی گوگل فوٹوز کو اسمارٹ فونز کی دیگر ایپ پر جاکر ایڈٹ کرتے ہیں  جو بظاہر زیادہ آسان نہیں تو جان لیں اب اس کی ضرورت ختم ہوجائیگی۔

گوگل کا فوٹوز  فیچر اپنے امیج ایڈیٹر کو ری ڈیزائن کرنے پر کام کررہا ہے  جسے جلد ہی متعارف کردیا جائے گا، اس کے بعد  صارفین کیلئے اپنی  گوگل تصاویر کی ایڈیٹنگ انتہائی آسان ہوجائے گی۔

اپ ڈیٹ امیج ایڈیٹر کے تحت صارف کلک کے ذریعے کسی تصویر میں موجود بیک گراؤنڈ یا پھر کسی شخص کو ہٹا سکے گا یا پھر اس تصویر کو ایک نئے طریقے سے ری ڈیزائن کرسکے گا۔

صارفین اس اپ ڈیٹ فیچر کے تحت تصویر کی فوکس ایڈجسٹمنٹ ، لائٹنگ، سبجیکٹ کی منتقلی کے ساتھ ساتھ تصویر کو ری امیجننگ پر بھی بآسانی کام کرسکیں گے۔

٭ پہلا آپشن تیز تر ایڈیٹنگ ٹول میں موجود آٹو فریم کا ہے جو تصاویر کو crop کرنے کے حوالے سے تجاویز فراہم کرے گا، اگر آپ اپنی تصویر میں cropping یا اسے بڑھانے جیسی سمیت کوئی نئی چیز شامل کرنے کی ضرورت محسوس کریں تو اے آئی ٹیکنالوجی اسے تیار کرتی ہے۔

٭ اسی طرح ایک اور فیچر ری امیجنگ ہے جس کی مدد سے صارفین تصاویر میں اضافی عناصر جیسے خزاں کے پتے یا سبز گھاس کو شامل کرسکتے ہیں، اسی طرح اس فیچر کے تحت کسی تصویر میں کوئی تفصیل یا متن بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ 

درحقیقت اکثر تو علم ہی نہیں ہوتا کہ یہ اضافہ اے آئی ٹیکنالوجی نے کیا ہے اور اسی لیے گوگل کی جانب سے ایسی تصاویر میں واٹر مارک لگایا جاتا ہے تاکہ دیکھنے والوں کو علم ہو کہ یہ اے آئی ٹول سے تیار کردہ تصویر ہے۔

٭ گوگل فوٹوز کی جانب سے  اینڈرائیڈ کے ورژن 7.30 پر  البمز کے لیے ایک نیا QR کوڈ شیئرنگ آپشن بھی متعارف کروایا گیا ہے، اس فیچر کے تحت اب آپ ایک کیو آر کوڈ تیار کرکے اسے اپنے البم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *