امریکا میں مقامی و ریاستی انتخابات کے لیے بھی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم ورجینیا اور نیو جرسی میں ڈیموکریٹس نے میدان مار لیا۔
ریاست ورجینیا میں گورنر اور لیفٹینینٹ گورنے کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
ایگزٹ پولز کے مطا بق ڈیموکریٹ امیدوار ‘ایبی گیل اسپین برجر’ ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوگئیں۔
ورجینیا میں ہی ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی نائب گورنر منتخب ہوگئیں، غزالہ ہاشمی پہلی بھارتی نژاد اور پہلی مسلم نائب گورنر ہیں۔
غزالہ ہاشمی پچھلے برس اس ریاست کی دوسری بار سینیٹر بنی ہیں۔ انہیں ریاست کی پہلی مسلم اورجنوب ایشیائی امریکن خاتون سینیٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
نیوجرسی میں گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار ‘میکی شیرل’ کامیاب ہوگئیں۔
نیوجرسی میں ڈیموکریٹک رہنما مائیکی شیریل کا مقابلہ ری پبلکن حریف اور ریاست کے سابق رکن اسمبلی جیک چیٹریلی سے تھا۔





















Leave a Reply