گلیشیئر کا ایک ٹکڑا بیٹھنے سے تصاویر بنوانے والے باپ بیٹا سمیت 3 سیاح جاں بحق


کاغان: گلیشیئر  کا ایک ٹکڑا بیٹھنے سے تصاویر بنوانے والے باپ بیٹا سمیت 3 سیاح جاں بحق

حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

وادی کاغان میں گلیشیئر کا ایک حصہ بیٹھنے سے اس کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

یہ واقعہ وادی کاغان میں سوہنی آبشار ناران کے مقام پر گلیشیئر کا ایک حصہ بیٹھنے کی وجہ سے پیش آیا جہاں گلیشیئر کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب شامل ہیں۔

افسوسناک حادثے پر صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سیاحوں کو غیر مستحکم علاقوں میں جانے اور سیلفیاں لینے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔

اس کے علاوہ زاہد چن زیب نے سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *