گلگت کے دنیور نالے میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق


گلگت کے دنیور نالے میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

فوٹو: فائل

گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث  8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سےمتاثرہ واٹرچینل کی بحالی کےکام کررہےتھے کہ رضا کاروں پرمٹی کاتودہ گرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ  مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *