گلگت اور کشمیر میں بارشیں متوقع، این ڈی ایم اے نے سیلاب الرٹ جاری کردیا


گلگت اور کشمیر میں بارشیں متوقع، این ڈی ایم اے نے سیلاب الرٹ جاری کردیا

گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کےعلاقوں میں28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے: این ڈی ایم اے—فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےگلگت بلتستان اور  آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کےعلاقوں میں28  تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پید ا ہونے کاخدشہ ہے،  پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے جب کہ  چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں بارش اورگلیشئرزپگھلنے سے دریائےچترال کا بہاؤ بڑھ سکتاہے۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ بارشوں کے پیش نظر مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقداما ت کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *