کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور خانہ بدوشوں کاسامان اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں۔
کراچے کے علاقے گلستان جوہر بلاک10 میں جھونپڑی میں آگ لگی جس نے مزید کئی جھونپڑیوں کی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہد کے مطابق بجلی کی تاریں ٹکرانے سے شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد ایک فائرٹینڈر روانہ ہوا۔
تاہم ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ آبادی تک پھیلنے کے خطرے کے باعث مزید فائر ٹینڈرطلب کئے گئے اور 5 فائر فائٹرز نے 2 گھنٹوں کی کوشش سے آگ پر قابو پایا۔
فائرآفیسر کے مطابق آگ سے کئی مویشی بھی جھلس گئے۔





















Leave a Reply