گرفتار لیکچرار ڈاکٹر عثمان 14روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے


دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام: گرفتار لیکچرار ڈاکٹر عثمان 14روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کے الزام میں12 اگست کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

کوئٹہ: انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں بیوٹمز یونیورسٹی کے گرفتار لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو  14روزکے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

کوئٹہ میں 12 اگست کو گرفتار کیے جانے والے بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ڈاکٹر عثمان قاضی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کے الزام میں12 اگست کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عثمان قاضی نے ویڈیو بیان میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *