پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں پی ٹی آئی والوں پربنے مقدمات واپس لینےکا فیصلہ کرلیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں نگران دور میں پی ٹی آئی والوں پر 9، 10 مئی کے مقدمات درج ہوئے، پی ٹی آئی اراکین اورکارکنان 9، 10 مئی مقدمات میں نامزد ہوئے تھے، ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 51 مقدمات واپس لینےکی سفارشات بھیج دی ہیں۔
سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کو نا اہلی کا خدشہ ہے،کابینہ کی منظوری کے بعد عدالتوں سے مقدمات واپس لینے کی کارروائی شروع ہوگی، ریاست مقدمات سے دستبرداری کی منظوری کے بعد دعویداری ختم کردے گی۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9، 10 مئی مقدمات سے متعلق سفارشات تیارکرکے بھیج دی ہیں، سفارشات سے متعلق حتمی فیصلہ اورمنظوری صوبائی کابینہ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اور کارکنوں پر 319 مقدمات میں سے 51 باقی ہیں۔






















Leave a Reply