
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کا مشہور ڈرامہ ’ کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی ‘ سیزن 2 کے طور پر ایک بار پھر پیش کیے جانے کیلئے تیار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ایکتا کپور کی جانب سے بھی اپنے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کو دوبارہ اور جلد پیش کیے جانے کا اعلان سامنے آچکا ہے۔
ڈرامے کے سیزن 2 میں پہلے سیزن کی طرح مرکزی جوڑی سمرتی ایرانی ( تلسی ) اور امار اپادھیائے ( میر) ایک بار پھر اپنے مشہور کردار میں جلوہ گر گو ہوں گے۔
ایک طرف جہاں ڈرامہ’ کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی ‘ اپنی مشہور کاسٹ کے ہمراہ واپس آنے کے ساتھ مداحوں کو پرجوش کیے ہوئے ہے وہیں سمرتی ایرانی کا کئی گنا اضافہ بھی خبروں کی زینت بناہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار 2000 میں نشر کیے گئے اس ڈرامے میں سمرتی ایرانی کو ’ تلسی ‘ کا کردار نبھانے کیلئے 1800 روپے فی قسط معاوضہ دیا جاتا رہا لیکن اب کی بار تیار کیے جانے والے اس سیزن میں تلسی کے معاوضے میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرتی ایرانی کو ’ کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کہ سیزن 2 کیلئے فی ایپی سوڈ 14لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 2000 میں نشر کیے جانے کے بعد یہ ڈرامہ سیریل 8 سال تک ٹیلی ویژن اسکرین پر راج کرتا رہا تھا تاہم اس بار ڈرامے کا نیا پراجیکٹ محدود اقساط ( ممکنہ طور پر 150 اقساط ) پر مشتمل ہوگا۔
Leave a Reply