لاہور: پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال نے سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بتا دی۔
معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لال اس وقت خبروں کی زینت بنی جب مبینہ طور پران کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک نومولود بچے کو تھامے ہوئی ہیں۔
تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر آگ کی طرح افواہیں پھیلیں کہ نصیبو لال نے 56 سال کی عمر میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔
تاہم زیادہ افواہیں پھیلنے پر نصیبو لال نے اس حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے خود حقیقت بتا دی۔
نصیبو لال کے آفیشل فیس بک پیج پر بیان جاری کیا گیا جس میں فینز کو بتایا گیا کہ جعلی خبروں پر یقین نہ کریں، دراصل میرے بیٹے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور میں دادی بنی ہوں۔
نصیبو لال نے ساتھ ہی فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں اور محبت بھری مبارک بادنے میرا دل خوش کر دیا۔
انہوں نے فینز کو دعا دی کہ اللہ سب کو سلامت رکھے۔


























Leave a Reply