کچےکےڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ


کچےکےڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون  پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ

فوٹو: فائل

وزیرداخلہ  سندھ ضیا لنجار کا کہنا  ہے کہ کچے کے ایریاز  اور  ساحلی پٹی میں سیلابی صورتحال کے  پیش نظر ڈاکو  اگر  ہتھیار  ڈالنا  چاہتے ہیں تو قانون  پر  عمل کیا جائے۔

کراچی میں کچے کے ایریازکی مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار  نے اجلاس کی صدرات کی۔ اجلاس میں کچےکی صورتحال،  آپریشنز  کی تفصیلات  اور  حکومتی  حکمت  عملی  پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔

اے آئی جی آپریشنز نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف یقینی کامیابیوں کے لیے پولیس کو جدید آلات کی ضرورت ہے، پولیس کو ہتھیاروں اور محفوظ وہیکلز کی فی الفور ضرورت ہے، کچےکے ایریاز میں قائم چیک پوسٹوں پر سہولتوں کو مذید بہترکرنا ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید ہتھیاروں اور آلات کے علاوہ پولیس کو معیاری تربیت دینے کی بھی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر  صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی بہت دیر کردی ہے اور اسی وجہ سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مکمل نہیں ہوسکا، ہمیں ہر حال میں ڈکیتوں کے خلاف آپریشن کا کامیاب اختتام کرنا ہے، ہتھیار ڈالنا یا خود کو قانون کے حوالےکرنے سے متعلق قانون واضح ہے، ڈاکو یا ان کےگروہ کا پرامن طور پر ہتھیار ڈالنا قواعد و ضوابط سے مشروط ہے

 ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ سات ماہ کے دوران کچے کے ایریاز میں آپریشن انتہائی مؤثر رہا۔ دادو، مورو،لاڑکانہ  خیرپور  پل بننے سے جرائم میں کمی آئی ہے، جلد سےجلدگھوٹکی کشمور پل کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا جائے، اس روٹ پربھی پل کی تعمیر سے جرائم میں نمایاں کمی دیکھنےکو ملےگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *