کولمبیا کے صدارتی امیدوار قاتلانہ حملے میں شدید زخمی


کولمبیا کے صدارتی امیدوار  قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران خطاب کررہے تھے کہ انہیں فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔—فوٹو:ایکس

کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ہفتے کو دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور اگلے سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبے  ریلی کے دوران خطاب کررہے تھے کہ انہیں فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے  39 سالہ میگوئل اوریبے کو  سر پر گولی لگی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کولمبیا کی حکومت نے اس واقعے کو ایک حملہ  قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کولمبیا کی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کبھی بھی راستہ نہیں ہو سکتا،  میں دل سے دعا گو ہوں کہ میگوئل خیریت سے ہوں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک میں اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *