کرم میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد مارے گئے


کرم میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز نےدو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر/ فائل فوٹو

پشاور: سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں  خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خوارج کی پوزیشن کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا۔ 

آئی ایس پی آر  کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ  خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی میں 11 خوارج کو مارے گئے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *