کراچی میں 8 سے 10ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


کراچی میں 8 سے 10ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ہواکا کم دباؤ 6 ستمبر کو راجستھان اور سندھ کے ملحقہ علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات—فوٹو: فائل

کراچی: سندھ میں 7 سے 10ستمبر کے دوران وقفے  وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواکا کم دباؤ 6 ستمبر کو راجستھان اور سندھ کے ملحقہ علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے، 6 ستمبرکی شام یا رات سے 9 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں 7 ستمبر کو کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے، 8 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی کے کئی مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں کہیں کہیں شدید موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *