
محکمہ موسمیات نے 27 اگست سے 30 اگست تک سندھ سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 25 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے، 23 سے 25 اگست کے دوران سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد اور جامشورو میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ان ہی دنوں میں بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہلکی بارش کےبعد سسٹم شہر سے نکل جائےگا۔
دوسری جانب شہر کی بیشتر سڑکوں سے بارش کے پانی کا نکاس ہو گیا جب کہ کچھ مقامات پر سڑک کنارے بارش کا پانی جمع ہے۔
صدر پیپرمارکیٹ سے بارش کا پانی ابھی تک نکالانہیں جا سکا ، اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر کچھ مقامات پر بارش کا پانی جمع ہے جب کہ تین ہٹی سے گرومندر آنے والی سڑک پر پانی جمع ہے۔
Leave a Reply