کراچی میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے، سکیورٹی گارڈ سہولت کار نکلا


کراچی میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے، سکیورٹی گارڈ سہولت کار نکلا

سکیورٹی گارڈ نے بینک لاکرز لوٹنے میں سہولت کاری کی، ملزمان کو بینک کے اندر لے کر گیا: پولیس۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق بینک لاکرز لوٹنے کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا، سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے بینک لاکرز لوٹنے میں سہولت کاری کی، ملزمان کو بینک کے اندر لے کر گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لاکر کاٹنے کے لیے گیس کٹر اور دیگر سامان بھی ساتھ لائے تھے، فوری طور پر نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا، مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور گرفتار سکیورٹی گارڈ سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *