
کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام نے بتایاکہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جیل چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگادی۔
دوسری جانب وزیرِداخلہ سندھ ضیا لنجار نے جیل چورنگی کے پاس ٹینکرز جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ سندھ نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
Leave a Reply