
کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہاز دوبارہ لنگر انداز ہونا شروع ہوگئے،کل 19 جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی۔
پاک بھارت سیز فائر ہوتے ہی جہازوں کو امپورٹ ایکسپورٹ مال کی ترسیل کے لیے پورٹ آنے کی دوبارہ اجازت مل گئی۔کسٹمز کی کارگو انسپیکشن بھی معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔
پورٹ ذرائع کے مطابق کل سے کیماڑی منوڑہ کشتیاں بھی معمول کے تحت چلنے کا امکان ہے۔
پورٹ اعلامیے کے مطابق پورٹ پر 19 جہازوں سے 16 لاکھ ٹن تجارتی مال کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔
Leave a Reply