کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس دفتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، اویس قادر کا عدالت جانے کا اعلان


کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس دفتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، اویس قادر کا عدالت جانے کا اعلان

یہ آئینی منصب ہے کسی کی ذاتی بیٹھک نہیں، کامران ٹیسوری کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی: اویس قادر شاہ/ فائل فوٹو

کراچی: قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے گورنر ہاؤس کی چابیاں ساتھ لے جانے پر کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر ن کہا کہ محرم میں امن و امان سے متعلق گورنر ہاؤس میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا، گورنر ہاؤس کے عملے نے بتایا کہ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس کے دفاترکی چابیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

قائم مقام گورنر نے کہا کہ یہ آئینی منصب ہے کسی کی ذاتی بیٹھک نہیں، کامران ٹیسوری کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی۔

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران گورنر ہاؤس پہنچ چکے، وزیر داخلہ بھی اسلام آباد سے یہیں آرہے ہیں، اگر آج اجلاس منعقد نہ ہوا تو کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت جاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامران ٹیسوری پہلے بھی کئی دفعہ آفس کی چابیاں اپنے ساتھ بیرون ملک لے جا چکے ہیں، اگر آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگ یہ کام کرنے لگیں تو ہم دوسروں کو کیا پیغام دیں گے، اس سوچ پر افسوس کیا جاسکتا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *