محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک کے خلاف 12 مقدمات کی تفتیش کےلیے 12جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔
جے آئی ٹیز دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کریں گی جب کہ جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
ان مقدمات کی تفتیش کےلیے جے آئی ٹیز بنانے کی درخواست پنجاب پولیس نے کی تھی۔
پولیس کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسندگرفتار ہیں ۔






















Leave a Reply