ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر بھٹو کو عہدہ سے ہٹادیا گیا، نیا ڈائریکٹر تعینات


ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر بھٹو کو عہدہ سے ہٹادیا گیا، نیا ڈائریکٹر تعینات

حکومت سندھ کی جانب سے ڈی جی ایس بی سی اے کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) شاہ میر بھٹو کو عہدہ سے ہٹادیا گیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے شاہ میر بھٹو کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل ہالیپوٹہ کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی تھی جس میں کم از کم 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

حکومت سندھ نے اس واقعے کے چند روز بعد 7 جولائی کو اس وقت کے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو کو معطل کر کے ان کی جگہ گریڈ 20 کے افسر شاہ میر خان کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے تعینات کر دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *