
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کیلئے مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ مائیک ہیسن پاکستان ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ ہوں گے اور مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مائیک ہیسن 26 مئی سے ذمےداری سنبھالیں گے اور قومی ٹیم کےوائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن عاقب جاوید کی جگہ پاکستان کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے مضبوط امیدوار تھے، وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔
Leave a Reply