پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق چمن بارڈر سے ایک روز میں 10 ہزار700 افغان مہاجرین کوافغانستان واپس بھیجا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ افغان مہاجرین کی واپسی چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے اور ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے لیے ایف سی، سول انتظامیہ کی جانب سے رہائش اورکھانے کابھی انتظام ہے۔





















Leave a Reply