چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد فیری میڈوز ٹریک بند، سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی


چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد فیری میڈوز ٹریک بند، سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی

سیاح چلاس روڈ کو کھلوانے کیلئے جلد اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں: پولیس/فوٹو بی بی سی

دیامر کے علاقے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہونے سے سیاحوں کی بڑی  تعداد پھنس گئی۔

پولیس کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد فیری میڈوز میں موجود ہےتاہم چلاس روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقام پر بند ہے، سیاح چلاس روڈ کو کھلوانے کیلئے جلد اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جو نوجوان ٹریکنگ کرسکتے ہیں ان کو کراس کروا کے لایا جارہا ہے جب کہ خواتین، بوڑھے اور بزرگوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق  سیلاب سے فیری میڈوز میں تقریباً 200 کے قریب بکریاں ہلاک ہو چکی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *