
اسلام آباد: چیئرمین اوگرا اور ممبر آئل و ممبر فنانس کی تنخواہوں کی تفصیلات آمنے آگئیں۔
گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی آغار فیع کے سوال پر وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اوگرا نے اپنے انتظامی میٹنگ نمبر 23-2022 میں آرڈیننس2002کی سیکشن 14 کے تحت ایڈوائزر کے عہدوں کی منظوری دی۔
تحریری جواب کے مطابق چیئرمین اوگرا کی ماہانہ تنخواہ 15لاکھ روپے جب کہ ممبر آئل وممبر فنانس کی ماہانہ تنخواہ 10لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں ڈاکٹر الیاس فضل لاجسٹک ایڈوائزر رکھے گئے جن کا ڈاؤن اسٹریم میں 42 سال کا تجربہ ہے اور ان کا ماہانہ معاوضہ 8لاکھ روپے ہے جب کہ یہ کنٹریکٹ پر ہیں۔
تحریری جواب کے مطابق اعجاز سڈل ریفائنری ایڈوائزر ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ 8لاکھ روپے ہے، بریگیڈیئر شہباز سکیورٹی ایڈوائزر ہیں ان کا پاک فوج میں 35 سال کاتجربہ ہے ان کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ روپے ہے۔
چئیرمین اوگرا ایس پی ایس اسکیل کا ہوتا ہے جس کا ماہانہ معاوضہ 15لاکھ روپے ہے جب کہ ان کی تنخواہ سے 4 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ممبر فنانس اور ممبر آئل کی تنخواہ 10لاکھ چار ہزار 960 روپے ماہانہ جن پر ٹیکس کی شرح 2لاکھ77ہزا 1500 روپے ہے۔
Leave a Reply