پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں: رانا ثنا اللہ


پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں: رانا ثنا اللہ

فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر  سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے  لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔  بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ  وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو  ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔

اس سے پہلے اپنے بیان میں رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی جو پیش کش وزیر اعظم نے کی وہ آج بھی موجود ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا موقع گنوا دیا ہے اور  اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *