پشاور: سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے آج ہونے والا خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے اور ایوان کا کورم پورا نہ ہونے کے اجلاس ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومتی اراکین میں صرف ایک رکن عبدالسلام اسمبلی پہنچے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس شروع ہونے کے کچھ وقت بعد کورم کی نشاندہی پر ملتوی ہونے کا امکان ہے، اجلاس ملتوی کرنے سے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا عمل رک جائے گا۔
اگر کورم کی نشاندہی کی گئی تو ہمارے پاس آپشن ہے، اپوزیشن لیڈر کے پی
اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں اگر کورم کی نشاندہی کی گئی تو ہمارے پاس آپشن ہے، حلف برداری ہو گی، اگر نہیں ہوتی تو یہ پی ٹی آئی ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اور حکومت کا فارمولا طے ہے، اگر آج یا کل حلف نہ لیا گیا تو عدالت جائیں گے۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، اراکین کو اسمبلی ہال نہ جانے کی ہدایت
دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو فی الحال اسمبلی ہال نہ آنےکی ہدایت کی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلہ کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کے پی سجاد بارکوال کا کہنا ہے کہ حلف برداری اسپیکر کاکام ہے، حکومتی ارکان کواجلاس کا مراسلہ ملا ہے ہم آئیں گے، ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا ، اس کے بعد لائحہ طے کریں گے۔






















Leave a Reply