پی سی بی کا معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ


پی سی بی کا معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز بدھ سے کھیلے جائیں گے، اعلامیہ پی سی بی۔ فوٹو فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معطل شدہ ڈومیسٹک ایونٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز بدھ سے کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوں گے، ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل 19 سے 21 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل 24 مئی سے 26 مئی اور فائنل 28 سے 31 مئی کے درمیان کھیلا جائےگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *