
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخی حد کو چھو لیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک نئی عبوری حد کو چھو لیا۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس 1106 پوائنٹس اضافے سے 153771 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو پی ایس ایکس کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 463 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 52 ہزار 665 پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز حصص بازار میں 95 کروڑ شیئرز کے سودے 46 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 17 ہزار 982 ارب روپے رہی۔
Leave a Reply