پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے جنگ، لاہور قلندرز کے شکیب الحسن نے اپنا ٹارگٹ بتادیا


پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے جنگ، لاہور قلندرز کے شکیب الحسن نے اپنا ٹارگٹ بتادیا

10 برسوں میں پاکستان سپر لیگ کو بہتر ہوتے دیکھا ہے: شکیب الحسن/ فوٹو جیونیوز

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے  اب  میچز  بڑے اہم ہیں کراچی کنگز اچھی ٹیم ہے لہٰذا  بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی ۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف ہمارا میچ بہت اہم ہے، کراچی کنگز ایک بہت اچھی ٹیم ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، اس وقت جیت ہی ہمارا ٹارگٹ ہے جس کیلئے  تمام کھلاڑی متحرک اور پرجوش ہیں، انہیں اگلے میچز کی اہمیت کا اندازہ ہے، چیلنجز کا سب پتا ہے اور ان سے نمٹنے کے منتظر ہیں۔

 ہر بار پی ایس ایل کا تجربہ اچھا رہا: شکیب الحسن 

شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے بھی پی ایس ایل کھیل چکا ہوں، میں جب بھی پی ایس ایل میں آیا یہاں تجربہ اچھا رہا ہے، پی ایس ایل 10 برسوں میں پہلے سے بہت بڑی ہوئی ہے اور میں نے بہتری ہوتے دیکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کا ماحول بہت شاندار ہے، شاہین آفریدی اور حارث روف کے خلاف کھیلتا رہا ہوں، اب میں ان فاسٹ بولرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر رہا ہوں، ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع مل رہا ہے۔

 لمبے وقفے کے بعد کرکٹ کھیلنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ  جب آپ لمبے عرصے کے بعد کرکٹ میں واپس آتے ہیں تو آپ بہت پرجوش ہوتے ہیں، پرجوش ہونے کے ساتھ یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ آپ کی باڈی کیسے رسپانس کر رہی ہے، لمبے عرصے کے بعد کھیلنا تھوڑا مختلف ہوتا ہے لیکن میرے لیے اچھا رہا، آنے والے لاہور قلندرز کے میچز میرے لیے ضرور اچھے رہیں گے۔

اپنے مستقبل کے حوالے سے شکیب الحسن نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر لیگز میں بھی کھیلنا پسند کروں گا، مجھے نہیں پتا کہ اگلے 4 ، 5 ماہ میں کیا ہوتا ہے، ابھی میرے معاہدے ہیں میں یقینی طور پر لیگز کھیلوں گا۔

پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز پر گفتگو

پاکستان اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سابق بنگلا دیشی کپتان نے کہا کہ  پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اچھی سیریز ہوگی، دونوں  ٹیموں میں کئی ایک نوجوان کھلاڑی شامل ہیں نوجوان کرکٹرز اچھا کھیلنے کے لیے بیتاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایونٹ کے آج  ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا اور میچ کی فاتح ٹیم کوالیفائر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *