پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف


پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف

فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ  میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائیلی روسو  نے44گیندوں پر سنچری مکمل کی۔  روسو نے اننگز میں 6 چھکے اور 13 چوکے لگائے۔

پی ایس ایل میں رائیلی روسو کی یہ تیسری سنچری ہے۔ رائیلی روسو  پی ایس ایل میں سب سےزیادہ سنچریاں بنانے والے غیرملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ان کے علاوہ حسن نواز نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا اور بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *