پی آئی اےکے بوئنگ777 طیارےکی ونڈ شیلڈ پھر ٹوٹ گئی، طیارہ جدہ ائیرپورٹ پرگراؤنڈ ہوگیا


پی آئی اےکے بوئنگ777 طیارےکی ونڈ شیلڈ پھر ٹوٹ گئی، طیارہ جدہ ائیرپورٹ پرگراؤنڈ ہوگیا

فوٹو: رپورٹر

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی  ونڈ شیلڈ ایک  بار  پھر  ٹوٹ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ونڈ شیلڈ ٹوٹنے سے بوئنگ 777 طیارہ جدہ  ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا۔

اسی بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی بار جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، دوران پرواز طیارے میں 344 مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ کے بجائے ایک گراؤنڈ طیارے پر لگی پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی تھی، بوئنگ طیارے  پرلگائی یہ ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور  بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں۔

جیو نیوز  نے گزشتہ روز متاثرہ  طیارے کی ونڈ شیلڈ ہائی اسپیڈ ٹیپ  سے جوڑے جانےکا انکشاف کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *